Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ختم نبوت چوک بنانے کا وعدہ کیا اور وعدے کو وفا بھی کیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

ختم نبوت چوک صلی اللہ علیہ وسلم صدر اہل کراچی کے لیے محبت اور عقیدت کا اظہار ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

0

کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم چوک صدر کا افتتاح کردیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے ختم نبوت چوک صلی اللہ علیہ وسلم کا تحفہ۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور سٹی کونسل کے اراکین بھی میئر کراچی کے ہمراہ موجود تھے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم سب غلام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ ہم محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کرتے ہیں۔ میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ ایسے کون سے کام ہیں جنہیں لوگ ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔ محبت، عزت اور تکریم کا جو مظاہرہ آپ لوگوں نے کیا اس کی مثال نہیں بنتی۔ جب میرے سامنے ختم نبوت چوک بنانے کی درخواست رکھی گئی تو دل نے فوری کہا کہ یہ کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت چوک بنانے کا وعدہ کیا اور وعدے کو وفا بھی کیا۔ ختم نبوت چوک صلی اللہ علیہ وسلم صدر اہل کراچی کے لیے محبت اور عقیدت کا اظہار ہے۔ یہ شہر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے۔ ختم نبوت چوک صلی اللہ علیہ وسلم اہل کراچی کی محبت اور عقیدت کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ شہر میں ایسے کام کیے جائیں جو آنے والی نسلوں کو بھی یاد رہیں۔ ختم نبوت چوک کی دیکھ بھال کی ذمہ داری الیکٹرانک مارکیٹ والوں کی ہوگی۔ ہم اسی طرح انسانیت کی خدمت کرتے رہیں اور اپنے وعدوں کو وفا کریں۔ کراچی میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ شہر کی تاریخی، مذہبی اور ثقافتی شناخت کو بھی اجاگر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہمارے ایمان کا اہم حصہ ہے۔ کراچی کے شہری محبت، اخوت اور احترام کے جذبے سے سرشار ہیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ختم نبوت چوک صلی اللہ علیہ وسلم کے قیام کو اہل کراچی کے لیے ایک خوبصورت تحفہ قرار دیا۔ ختم نبوت چوک صلی اللہ علیہ وسلم صدر شہر میں عقیدت و محبت کی نئی علامت بن گیا۔

Comments
Loading...