Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا فیضانِ مدینہ کا دورہ، 12 ربیع الاول کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

0

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا فیضانِ مدینہ کا دورہ، 12 ربیع الاول کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، ایس ایس پی ایسٹ زبیر نظیر شیخ اور دیگر سینیئر افسران نے فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا۔

‎‎اس موقع پر دعوتِ اسلامی کراچی کے نگران حاجی فضیل عطاری، کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ یعقوب عطاری اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔ 12 ربیع الاول کے سیکیورٹی پلان اور انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments
Loading...