Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

0

کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ میئر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے گلشن ٹاؤن کی حدود میں زیرِ تعمیر صہبا اختر روڈ اور شاہراہ قائدین کا معائنہ کیا۔

محکمہ انجینئرنگ کی جانب سے جاری کام پر بریفنگ، میئر کراچی کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم۔

میئر کراچی نے کہا کہ گلشن ٹاؤن میں جن کا کام تھا، وہ عوام اور اپنا کام چھوڑ کر دھرنے کا چورن بیچ رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے ہر وقت عوامی خدمت کے لیے مصروف ہیں۔ ہم جس رفتار سے کام کروا رہے ہیں، جماعتِ اسلامی نے اس کی ڈبل رفتار سے رونا دھونا اور شور شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ بہت جلد صہبا اختر روڈ مکمل ہوگا اور 170 روڈ پر بھی کام شروع ہونے والا ہے۔

Comments
Loading...