میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ضلع سینٹرل پر خصوصی توجّہ دینے کا فیصلہ۔
کراچی والوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ضلع سینٹرل پر خصوصی توجّہ دینے کا فیصلہ۔
کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ضلع سینٹرل پر خصوصی توجّہ دینے کا فیصلہ۔ ضلع سینٹرل سے متعلق بلائے گئے محکمہ انجینئرنگ کے خصوصی اجلاس کی صدارت میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کی۔ اجلاس میں حکام کو ہدایت کی گئی کہ ڈیڈلائن کے مطابق پراجیکٹس کو جلد مکمل کیا جائے اور مزید اسکیمیں تیار کی جائیں۔
میئر کراچی نے کہا کہ کراچی والوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
اجلاس میں مشیرِ مالیات بلدیہ عظمیٰ کراچی گلزار علی، سینئر ڈائریکٹر انجینئرنگ جنید اللہ خان، چیف انجینئر ضلع سینٹرل ذوالفقار ابڑو اور دیگر حکام شریک تھے۔