Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اجمیر نگری پولیس کا اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی مفروروں کے خلاف آپریشن

مقابلے کے دوران 4 خطرناک ملزمان اور ایک خاتون ساتھی گرفتار کر لیے گئے۔

0

اجمیر نگری پولیس کا اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی مفروروں کے خلاف آپریشن

کراچی : اجمیر نگری پولیس کا اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی مفروروں کے خلاف کارروائی۔ مقابلے کے دوران 4 خطرناک ملزمان اور ایک خاتون ساتھی گرفتار کر لیے گئے۔

گرفتار ملزمان میں محمد شعیب ولد کریم بخش، الطاف احمد ولد غلام فرید، شہزاد حسین ولد غلام حسین، غلام یاسین ولد فیض محمد اور مسمات حناہ سولنگی زوجہ آفتاب شامل ہیں۔

ان کے پاس سے 2 پسٹل، 30 بور لوڈ میگزین، 4 چھینے گئے موبائل فون اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد بھی کرلی گئی ہیں۔ موٹر سائیکلوں کا ریکارڈ سی پی ایل سی سے چیک کیا جا رہا ہے۔ ملزمان کو مزید انٹیروگیشن کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

Comments
Loading...