ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر ضلع وسطی میں جاری مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار۔
کراچی : ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر ضلع وسطی میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، گٹکا/ماوا فروشوں، مفرور و اشتہاری ملزمان اور ہوائی فائرنگ کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری۔ مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار۔
تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے منشیات فروش خان بادشاہ کو گرفتار کرکے 24 گرام آئس برآمد کی۔
تھانہ جوہرآباد پولیس نے چوری کے مقدمے میں مطلوب رضا اور حارث کو گرفتار کرکے کیس پراپرٹی موبائل فون برآمد کرلیا۔
تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے لاوارث گاڑی سے 30 بوریاں این سی پی چھالیہ کے چھلکے برآمد کرکے گاڑی و ممنوعہ سامان تحویل میں لے لیا اور مزید کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کو اطلاع کردی۔
تھانہ سپر مارکیٹ پولیس نے گٹکا/ماوا کے خلاف کارروائی میں ارسلان اور طلحہ کو گرفتار کرکے 140 پوری ماوا، 150 کلو چالیا چورا، 48 کلو چالیا، چونا، ٹوبیکو، فروخت شدہ رقم اور موبائل فونز برآمد کیے۔
تھانہ رضویہ سوسائٹی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں عمر خان عرف گل خان، محمد شہباز اور عبد الستار کو گرفتار کیا۔ عبد الستار کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول بمعہ 4 راؤنڈ برآمد ہوا، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔