تھانہ گلشنِ اقبال پولیس کا جوہر آباد کی حدود میں ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ۔
پولیس نے تعاقب کے بعد ایک زخمی سمیت دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کراچی : تھانہ گلشنِ اقبال پولیس کا جوہر آباد کی حدود میں ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ۔ پولیس نے تعاقب کے بعد ایک زخمی سمیت دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت طاہر ولد امان اللہ (زخمی) اور عظیم اللہ ولد محمد یوسف کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، ایمونیشن اور بلا نمبری 125 موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل محمد فاضل بھی معمولی زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکار اور ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔