ایس آئی یو / سی آئی اے کی اہم کارروائی، بین الصوبائی آن لائن منشیات فروش گرفتار، آئس برآمد
کراچی : یس آئی یو / سی آئی اے کی اہم کارروائی، بین الصوبائی آن لائن منشیات فروش گرفتار، آئس برآمد۔ ایس آئی یو / سی آئی اے کراچی نے خفیہ اطلاع پر شاہراہِ لیاقت، تھانہ آرام باغ کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی آن لائن منشیات فروش مومن سلیم عرف مومن بلوچ ولد محمد سلیم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 124 گرام آئس برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم بلوچستان سے کراچی منشیات لاکر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے آن لائن صارفین کو فروخت و سپلائی کرتا تھا۔
ملزم 05-09-2026 کو گرفتار ہونے والے آن لائن منشیات فروش محمد سلمان قریشی سے متعلق ایف آئی آر نمبر 302/2026، دفعہ 9(1)1(بی ایس سی این اے) تھانہ ایس آئی یو میں مطلوب تھا، جس میں ایک کلوگرام چرس برآمد ہوئی تھی۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں مزید مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ ایس آئی یو / سی آئی اے کراچی کی جانب سے آن لائن منشیات فروشی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔