Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مدراس روڈ کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاری بھی موجود تھے۔

0

کراچی : وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مدراس روڈ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاری بھی موجود تھے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کے ڈی اے انجینئرنگ ٹیم نے مدراس روڈ مقررہ مدت سے قبل مکمل کیا۔ مدراس روڈ کی تکمیل سے اسکیم 33 کے شہریوں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولت میسر آئے گی۔ کراچی کی ترقی اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے نمائندوں نے گلی کوچوں میں جو وعدے کئے وہ تیزی سے پورے کئے جارہے ہیں۔ کراچی کی اسکیم ۳۳ میں دو ارب سے زائد کی ترقیاتی اسکیمیں علاقے کے لوگوں کے لئے تحفہ ہے۔

ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ مدراس روڈ منصوبے پر 342.390 ملین روپے کی لاگت آئی، مدراس روڈ 900 میٹر طویل ڈوئل کیریج وے پر مشتمل ہے۔

مدراس روڈ منصوبے کے تحت 625 میٹر طویل اسٹورم واٹر لائن بھی تعمیر کی گئی۔ 24 انچ قطر کی اسٹورم واٹر لائن سے علاقے میں بارش کے پانی کی نکاسی بہتر ہوگی۔

Comments
Loading...