عرصہ دراز سے خستہ حال سڑک کی تعمیر سے علاقہ مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ چیئرمین محمد یوسف
نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں روز آنہ کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔ چیئرمین محمد یوسف
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا نارتھ کراچی کی عوام کو ایک اور تحفہ۔
کراچی : چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا نارتھ کراچی کی عوام کو ایک اور تحفہ۔ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف نے سیکٹر 03 میں جامعہ صدیقیہ روڈاور گلیوں کی تعمیر کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں یوسی چیئرمین،یوسی وائس چیئرمین، وارڈ کونسلر و یوسی پینل کے اراکین و علاقہ معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
چیئرمین محمد یوسف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیو کراچی ٹاؤن میں ہر روز کسی نہ کسی ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کیا جا رہا ہے اور جماعت اسلامی کی منتخب بلدیاتی قیادت محدود وسائل کے باوجود عوامی خدمت کا سفر پوری دیانت داری اور شفافیت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں نیو کراچی ٹاؤن کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا، گلیاں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں، سیوریج کا نظام تباہ حال تھا، گٹر ابل رہے تھے، آج الحمداللہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے جگہ جگہ جاکر عوام کے مسائل سن رہے ہیں اور ان کے حل کے لئے فوری اقدامات کررہے ہیں۔علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر سے قبل نکاسی آب کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج الحمدللہ نیو کراچی ٹاؤن کی صورتحال پہلے سے کہیں بہتر ہے اور مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے نمائندے عوام کے بنیادی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کررہے ہیں،ہماری کوشش اور عوام کے تعاون سے بہت جلد انشاء اللہ نیو کراچی ٹاؤن ایک بہترین ٹاؤن بن کر ابھرے گا۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام عوامی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے کیونکہ بیشتر اختیارات صوبائی حکومت نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جائے تاکہ عوامی مسائل مقامی سطح پر مؤثر انداز میں حل کیے جا سکیں۔جماعت اسلامی کے نمائندے جس عملی جدوجہد اور نیک نیتی سے کام کررہے ہیں وہ عوام کے سامنے ہے انشاء اللہ آئندہ ہونے والے انتخابات میں جماعت اسلامی کے نمائندے پہلے سے زیادہ عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکر بہتر حکمت عملی اور لگن کے ساتھ عوام کے مسائل حل کریں گے۔