سیکٹر 5ڈی ، یوسی 4 ، نیوکراچی ٹاؤن میں جاری ترقیاتی کام، حافظ شیراز احمد کا اہم بیان سامنے آگیا
کراچی : نیوکراچی ٹاون کی جانب سے مختلف مقام پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔ اس حوالے سے نوجوان کونسلر حافظ شیراز احمد کا بیان سامنے آیا ہے۔ جس میں انہوں نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیل بیان کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کے منتخب نوجوان کونسلر یوسی 04 کی زیرِنگرانی نیوکراچی ٹاؤن کے فنڈ سے واٹر بورڈ کارپوریشن کے عملے کے تعاون سے سیکٹر 5ڈی میں روڈ کارپیٹنگ کے مقامات پر پانی کی لیکیجز کی مرمت کا کام مکمل کرایا گیا، تاکہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے کام کو بہتر انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں کی بہتری، ترقیاتی سفر کا اہم مرحلہ ہے۔ امید ہے کہ ہم اس کام کو جلد از جلد مکمل کرلیں گے۔