شادمان ٹاون میں موجود نئی پانی کی لائین لیک، سڑک پر بہتا ہوا پانی عوام کے لئے پریشانی کا سبب بن گیا
کراچی : شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد یوسی 2 میں جماعت اسلامی کے ٹاون چئیرمین عاطف علی خان نے پانی کی 8 انچ کی نئی لائین ڈالی جو شادمان نمبر 1 کے پاس سے لیک ہوئی ہے۔
اس کی لیکیج کی وجہ سے علاقہ مکین کو کافی زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ سڑک پر موجود مٹی کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار اکثر وہاں گر جاتے ہیں۔ واٹر کارپوریشن نارتھ ناظم آباد اور ٹاون چئیرمین عاطف علی خان صاحب سے درخواست ہے کہ اس لیکج کو جلد از جلد بنوایا جائے۔ علاقہ مکین بہت زیادہ پریشان نظر آتے ہیں۔