Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سندھ میں موبائل ہیلتھ یونٹس کے نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانےکا فیصلہ۔ مشیر وزیراعلیٰ سندھ گیانچند ایسرانی

0

کراچی : مشیر وزیراعلیٰ سندھ گیانچند ایسرانی نے کہا کہ سندھ میں موبائل ہیلتھ یونٹس کے نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانےکا فیصلہ۔ گزشتہ ایک دہائی میں موبائل ڈائیگناسٹک اینڈ ایمرجنسی ہیلتھ کیئر سروسز کے ذریعے50 لاکھ19 ہزار864 مریضوں کا علاج کیا۔

انہوں نے ممزید کہا کہ موبائل ڈائیگناسٹک اینڈ ایمرجنسی ہیلتھ کیئر سروسز کے ذریعے 12 لاکھ 74 ہزار 322 لیبارٹری اور دیگر طبی ٹیسٹ کیے گئے۔ عمرکوٹ میں ماڈل موبائل آئی سی یو،گائناکالوجی،نوزائیدہ بچوں کی انتہائی نگہداشت یونٹس سمیت طبی سہولیات دستیاب ہیں۔ ماڈل موبائل اسپتال سے اب تک3654 ڈلیوریز،18,178 مریض کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔

گیانچند ایسرانی نے کہا کہ موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے مریضوں کے طبی معائنے، خون کے ٹیسٹ، کینسر کی تشخیص کے لیے متعلقہ ٹیسٹوں کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ موبائل ہیلتھ یونٹس کی خدمات کے حوالے سے عوامی آگاہی میں اضافے کی ضرورت ہے۔ سہولیات کی فراہمی کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ موبائل اسپتال کہاں، کب اور کیا خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

گیانچندایسرانی کی موبائل ہیلتھ یونٹس سےمتعلق سوشل میڈیا، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر عوامی آگاہی دینے کی ہدایت۔

گیانچند ایسرانی کا افسران کو مریضوں کاریکارڈ،طبی ٹیسٹ، عملے کی تفصیلات پرمشتمل ویب سائٹ اور ڈیجیٹل پورٹل کو ایک ہفتے میں فعال کرنے کاحکم۔

Comments
Loading...