Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈی جی آئی ایس پی آر سے بنگلہ دیشی صحافیوں اور میڈیا نمائندگان کے وفد کی ملاقات

0

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر سے بنگلہ دیشی صحافیوں اور میڈیا نمائندگان کے وفد کی ملاقات. ملاقات میں انفارمیشن ڈومین میں ابھرتے ہوئے رجحانات، اس سے جڑے چیلنجز اور معلومات کے ذمہ دارانہ و موزوں استعمال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے اس بصیرت افروز اور کھلی گفتگو کو سراہا۔ فریقین نے اطلاعات کے شعبے میں ادارہ جاتی روابط بڑھانے اور پیشہ ورانہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی ہم آہنگی اور رابطوں کے فروغ پر زور دیا گیا جبکہ آخر میں یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

Comments
Loading...