Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

چیئرمین یوسی 08 احمد رضا کا مختلف علاقوں کا دورہ

بارش کے باعث جہاں پانی کھڑا تھا وہاں اسکی نکاسی کروا کر روٹ کی صفائی ستھرائی کا عمل شروع کروادیا ہے ۔ احمد رضا

0

چیئرمین یوسی 08 احمد رضا کا مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی : چیئرمین یوسی 08 احمد رضا کا یوسی 08 کے مختلف علاقوں کا دورہ ۔ احمد رضا نے زیر تعمیر خلفائے راشدین پارک کے کام کا جائزہ لیا ۔ بعد ازاں احمد رضا نے 7 محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کا بھی جائزہ لیا ۔

احمد رضا نے کہا کہ جلوس کے روٹ پر تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ بارش کے باعث جہاں پانی کھڑا تھا وہاں اسکی نکاسی کروا کر روٹ کی صفائی ستھرائی کا عمل شروع کروادیا ہے۔ ٹی ایم سی کورنگی کا عملہ بہترین انداز میں کام کررہا ہے ، چیئرمین نعیم شیخ کی ہدایت پر روٹ پر بروقت لائیٹس کی تنصیب بھی ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میری ٹیم خود بھی گروانڈ پر موجود ہے اور جلوس کے اختتام تک یہیں رہیں گے۔ کوشش کی ہے کہ ہم عزاداروں کو ہر ممکن بلدیاتی صحولت فراہم کریں۔ ٹرانزیشن پیریڈ کی وجہ سے کچھ مشکلات ضرور پیش آرہی ہیں مگر ہماری نیت کام کی ہے اسلئے کام کررہے ہیں اور اپنی عوام میں موجود ہیں۔

Comments
Loading...