Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

چیئرمین یوسی 08 کورنگی ٹاؤن احمد رضا کا خلفائے راشدین کالونی کا دورہ

احمد رضا نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔

0

چیئرمین یوسی 08 کورنگی ٹاؤن احمد رضا کا خلفائے راشدین کالونی کا دورہ

کراچی : چیئرمین یوسی 08 کورنگی ٹاؤن احمد رضا کا خلفائے راشدین کالونی کا دورہ۔ احمد رضا نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ احمد رضا کے ہمراہ جنرل سیکریٹری یوسی راؤ عارف ، محکمہ بلڈنگ اینڈ روڈز ٹی ایم سی کورنگی و دیگر بھی موجود تھے۔ احمد رضا نے جاری پیور فلورنگ اور پارک کے کام کا جائزہ لیا۔

احمد رضا نے کام کے معیار اور رفتار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ٹی ایم سی کورنگی کا عملہ بہترین انداز میں کام کررہا ہے۔ عوامی فلاح کے منصوبے تیزی سے مکمل ہورہے ہیں۔ کوشش ہے کہ خلفائے راشدین پارک کو 14 اگست تک مکمل کرلیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریکارڈ ایک مہینے میں تعمیر ہونے والا پارک بن جائے گا، پارک کے اطراف میں کارپیٹنگ کا کام بھی کل سے شروع کردیا جائے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت میں یقین رکھتی ہے ، عوامی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے۔ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ٹاؤن چئیرمین نعیم شیخ کراچی کی روشنیاں بحال کرنے میں عملی طور پر مصروف ہیں۔

Comments
Loading...