الحمداللہ آج سندھ حکومت میں بطور وزیر 5 سالہ مدت مکمل کرکے اپنی ذمہ داریوں سے فارغ ہورہا ہوں۔ سعید غنی
الحمداللہ آج سندھ حکومت میں بطور وزیر 5 سالہ مدت مکمل کرکے اپنی ذمہ داریوں سے فارغ ہورہا ہوں۔ سعید غنی
الحمداللہ آج سندھ حکومت میں بطور وزیر 5 سالہ مدت مکمل کرکے اپنی ذمہ داریوں سے فارغ ہورہا ہوں۔ سعید غنی
کراچی : کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ الحمداللہ آج سندھ حکومت میں بطور وزیر 5 سالہ مدت مکمل کرکے اپنی ذمہ داریوں سے فارغ ہورہا ہوں۔ میں اللہ تعالیٰ کے بعد اپنے حلقے کی عوام اور پارٹی قیادت بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری اور محترمہ فریال ٹالپر کا شکر گذار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔
گذشتہ 5 برسوں میں مشکلات کے باوجود میں نے حتی الامکان کوشش کی کہ اپنے صوبے، شہر اور حلقے کی عوام کی بہتر خدمت کرسکوں لیکن میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ بہت کچھ کرنے کے باوجود مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔اجتماعی طور پر سیاسی قوتوں کو عوام کے مشکل ترین مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ سیاسی قوتوں کو عام انتخابات کو تمام جماعتوں کیلئے قابل قبول اور صاف وشفاف بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے ۔ غیر جانبدار الیکشن ہی ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی طرف لے جا سکتے ہیں جو عوام کی مشکلات میں کمی لانے کیلئے ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ملک کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔
اپنے جاری کردہ بیان اور قبل ازیں سندھ اسمبلی کے الوداعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ پانچ سالوں میں اسپیکر نے جس طرح ہاؤس چلایا وہ قابل ستائش ہے۔آپ کو کبھی غصے میں نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ میں چیئرمین بلاول بھٹو ، آصف علی زرداری ، فریال تالپور اور وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سعید غنی نے کہا کہ 5 سال تک صوبائی وزیر رہا کیا اچھا کیا کیا غلط عوام فیصلہ کرے گی۔ مجھے سیکھنے کا بہت موقع ملا۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کا جو رویہ رہا اس میں ایک چیز کا افسوس تھا کہ کاش رعنا انصار پانچ سال اپوزیشن لیڈر ہوتی تو ہاؤس کا ماحول تبدیل ہوتا ۔
انہوں نے ایوان کے ارکان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میری باتوں سے کسی دل آزاری ہوئی اس کی معذرت چاہتا ہوں ۔ سعید غنی نے کہا کہ 20 لاکھ سیلاب متاثرین کے گھر بنانے کا جو آغاز ہوا ہے وہ ایک تاریخی قدم ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کو سندھ حکومت نے پورا کرنے کا جو بیڑا اٹھایا ہے انشاءاللہ وہ پایہ تکمیل تک پہنچیں گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت آج گئی کل گئی کا 5 سال تک راگ الاپنے والے آج دیکھ لیں کہ اس ملک کی یہ واحد اسمبلی ہے جس نے اپنا پورا ٹرن مکمل کیا ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختون خواہ کے وزراء اعلٰی اور وزیر اعظم ان 5 سال میں تبدیل ہوئے صرف سندھ کے وزیر اعلٰی واحد ہیں جس نے اپنے 5 سال مکمل کئے ہیں۔ 5 سالہ دور میں اس معزز ایوان میں جو کچھ ہوا اس میں کچھ چیزیں جو اپوزیشن کی جانب سے کی گئی نہ ہوتی تو مزید بہتر ہوتا۔ سعید غنی نے کہا کہ اس حکومت کے 5 سالہ دور میں کئی کام ہوئے اور آخر میں 20 لاکھ سیلاب کے متاثرین کے لئے گھر بنا کر ان کو ان کا مالک بنانے کا جو کام شروع ہوا ہے وہ تاریخی ہے اور اس پر میں اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکر گذار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت انشاءاللہ پیپلز پارٹی کا ہوگا اور ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کے وژن کا شاخسانہ ہوگا۔
سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی 2008 سے سندھ میں حکومت بنا رہی ہے اور ہر 5 سال کے بعد ہونے والے انتخابات میں ہماری نشستوں میں اضافہ ہوتا رہا ہے اور انشاءاللہ آنے والے انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی پورے صوبے سے کلین سوئپ کرے گی۔ سعید غنی نے کہا کہ میں کراچی کے عوام کا بھی تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا اور پہلے بار مئیر کراچی جیالا بنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقہ کے عوام کا بھی تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے دو بار مجھے منتخب کرکے اس ایوان میں بھیجا۔