ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی کا بابائے اردو مولوی عبدالحق کے 62 ویں یوم وفات کے موقع پر مزار پر حاضری
اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی ، عبدالقادر خانزادہ ، حفیظ الدین و دیگر موجود تھے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی کا بابائے اردو مولوی عبدالحق کے 62 ویں یوم وفات کے موقع پر مزار پر حاضری
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی کا بابائے اردو مولوی عبدالحق کے 62 ویں یوم وفات کے موقع پر مزار پر حاضری۔
یوم وفات کے موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی نے مولوی عبدالحق کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابائے اردو ڈاکٹر مولوی عبدالحق برِ صغیر پاک ہند کے عظیم اردو مفکر، محقق، ماہر لسانیات، معلم اور انجمن ترقی اردو اور اردو کالج کراچی (موجودہ وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس اور ٹیکنالوجی) کے بانی تھے۔
انہوں نے اپنی تمام زندگی اردو کے فروغ، ترویج اور اشاعت کے لیے وقف کردی انکی ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ رابطہ کمیٹی نے انکی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے انکے بلند درجات کیلئے دعا کی۔
اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی ، عبدالقادر خانزادہ ، حفیظ الدین و دیگر موجود تھے۔