Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون میں صفائی مہم کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے

پہلے مرحلہ میں شادمان پارک کے اعتراف میں موجود کچرے کو صاف کیا گیا۔

0

شادمان ٹاون میں صفائی مہم کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے

کراچی : شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں مختلف مقام پر چھوٹی اور بڑی کچرا کنڈیا موجود ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ حال ہی میں سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے شادمان ٹاون میں صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔

سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹب بورڈ کی جانب سے سپروائزر جناب محمد نعیم اور ان کی ٹیم میں موجود شاہ وزیر، عجب خان، یاسر خان اور یاسین نے شادمان پارک کے اعتراف میں موجود چھوٹی کچرا کنڈیوں کو صاف کیا۔

اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ یہ کچرا کنڈیاں عوام کی بنائی ہوئی ہیں۔ ہماری عوام سے درخواست ہے کہ وہ یہاں کچرا نا ڈلیں اور جو لوگ یہاں کچرا ڈال رہے ہیں ان کو بھی منع کریں۔

Comments
Loading...