Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت کے تحت اسپرے مہم کا آغاز

الخدمت کے تحت مختلف ٹاؤنز میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کیلیے اسپرے مہم شروع

0

جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت کے تحت اسپرے مہم کا آغاز

کراچی : جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت کے تحت الخدمت اسپرے مہم کا آغاز کردیا۔ الخدمت کے تحت شہر بھر میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم شروع۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اسپرے مہم کا افتتاح کردیا۔

حافظ نعیم الرحمن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ہر علاقے میں اسپرے کیلئے گاڑیاں بھیجیں گے۔ اس سال بھی دس دن تک روزانہ کی بنیاد پر اسپرے مہم چلائیں گے۔ شہر میں مچھروں کی بہتات ہے ، ہسپتالوں میں گنجائش ہی نہیں ہوتی۔ صحت کا بجٹ رکھا جاتا ہے مگر کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ نہیں دیکھیں گے کہ کون سی جماعت کا علاقہ ہے ہم ہر ڈسٹرکٹ میں کام کریں گے۔ ہم نے بلاتفرق سب کی خدمت کی ، کچھ عرصہ پہلے بچوں کیلئے بنو قابل کا پروگرام بھی کروایا تھا۔ قبرستان کا بحران ہے، ہماری میت گاڑیاں لوگوں کی خدمت کیلئے ہیں۔ ویل چئیر یا جو سہولت مستحکم ہو اس کو دے سکتے ہیں۔ میڈیا پر صرف بیان بازی نہیں کرتے کام کر کے دکھاتے ہیں۔

Comments
Loading...