ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا خاتم النبین حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت پر عالم اسلام کو مبارکباد اور پیغام
آج کا دن جہاں ایک مبارک دن ہے وہیں اس عہد کی تجدید کا دن بھی ہے کہ ہم اپنی زندگیاں انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود کیلئے صرف کریں،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا خاتم النبین حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت پر عالم اسلام کو مبارکباد اور پیغام
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر عالم اسلام کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج کا دن بھائی چارے،مساوات اور عدل پر مبنی سماج کی تشکیل کا درس دیتا ہے،آج کا دن اس امر کی بھی غمازی کرتا ہے کہ انسانوں کے مابین کوئی تفریق نہیں سب برابری کے حقوق رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی ہمارے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس پر عمل کرکے آج کی بے چین دنیا امن اور سکون حاصل کر سکتی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کائنات کی واحد ہستی ہیں جنہوں نے ہمیں ہر شعبہ زندگی کے اصولوں سے متعارف کروایا اور ایک قانون ہمارے سپرد کیا۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ آج کا دن جہاں ایک مبارک دن ہے وہیں اس عہد کی تجدید کا دن بھی ہے کہ ہم اپنی زندگیاں انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود کیلئے صرف کریں۔