ہمارا مقصد ہے کہ محکمہ بلدیات کی بجٹ ایمانداری سے خرچ ہو۔ محمد مبین جمانی
کراچی سے کشمور تک محکمہ میں گھوسٹ اور کام نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ محمد مبین جمانی
ہمارا مقصد ہے کہ محکمہ بلدیات کی بجٹ ایمانداری سے خرچ ہو۔ محمد مبین جمانی
خیرپور (نمائندہخصوصی) نگران صوبائی وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد ہے کہ محکمہ بلدیات کی بجٹ ایمانداری سے خرچ ہو اور اس کے اثرات براہ راست عوام کے ملتے ہوئے نظر آئیں۔ کراچی سے کشمور تک محکمہ میں گھوسٹ اور کام نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ ہم کسی کو بیروزگار نہیں کرنا چاہتے لیکن کسی کو حرام کی تنخواہیں بھی نہیں دے سکتے۔ ریاست خیرپور کا پاکستان بنانے میں کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ خیرپور میں کمب، کوٹ ڈیجی، فیض محل، کھوڑو سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر والی ریاست خیرپور کے پرنس میر مہدی رضا، ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹی خیرپور کے چیئرمین ڈاکٹر یار محمد، ٹاون و میونسپل افسران اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
نگران صوبائی وزیر بلدیات محمد مبین جمانی نے کمب شہر کے دورے کے دوران صفائی ستھرائی کے فقدان، تجاوزات اور کمب میں پلے گرائونڈ کی خستہ حالی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ایک ماہ کے اندر اندر پورے کمپ شہر میں صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایات دی۔ صوبائی وزیر نے کمب میں پلے گرائونڈ کی ابتر صورتحال پر بھی برہمی کا اظہار اور اس پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایات دی۔
انہوں نے کہا کہ پرنس اس ریاست کے والی تھے اور آج ان کے ہمراہ دورے کا مقصد اس ریاست کو بہتر بنانے میں ان کی تجاویز کو شامل کرنا ہے۔ مبین جمانی نے کہا کہ کمب میں پانی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ اس شہر کی بجٹ ایمانداری سے یہاں خرچ ہو، جو افسران زیادتی کرے گا وہ اب نہیں رہے گا۔ مبین جمانی نے کوٹ دیجی میں شاہی امام بارگاہ۔ ٹائون کمیٹی، ڈرنیج سسٹم کوٹ ڈیجی اور اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور بارشوں میں ڈرنیج سسٹم بھی ڈوب جانے کی شکایات پر اس کو اپ گریڈ کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات دی۔ نگران صوبائی وزیر بلدیات کا اسٹیڈیم کے دورہ پر وہاں کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔
یہ ایک تاریخی اسٹیڈیم کی یہ صورتحال افسوس ناک ہے۔ مبین جمانی نے کوٹ ڈیجی میں بھی صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کی سرزنش کی اور کہا کہ یہ کسی صورت برداشت نہیں۔ ایک ماہ کے اندر اندر صفائی ستھرائی کے کاموں کو مکمل کیا جائے اور اسٹیڈیم کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ بعد ازاں نگران صوبائی وزیر بلدیات محمد مبین جمانی کا ریاست خیرپور کے پرنس کے ہمراہ فیض محل کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیض محل ایک تاریخی ورثہ ہے۔ریاست خیرپور کا پاکستان بنانے میں کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
مبین جمانی نے کہا کہ پرنس میر مہدی رضا اور ان کے خاندان کی آج بھی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔ بععد ازاں محمد مبین جمانی کا گذشتہ برس بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ اور وہاں عوام سے ان کے مسائل معلوم کئے۔دورے کے اختتام پر نگران صوبائی وزیر بلدیات محمد مبین جمانی خیرپور میونسپل کمیٹی پہنچ گئے۔ چیئرمین میونسیل کمیٹی خیرپور ڈاکٹر یار محمد، ٹی ایم او اور سی ایم او و دیگر افسران نے نگران صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔ اس موقع محمد مبین جمانی کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی خیرپور کا اجلاس منعقد ہوا۔
صوبائی وزیر نے خیرپور میونسپل کمیٹی میں ملازمین، تنخواہوں اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ لی۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر بلدیات کو بتایا گیا کہ خیرپور میونسپل کمیٹی میں 790 مستقیل اور 200 کنٹریکٹ ملازمین ہیں۔ محمد مبین جمانی نے افسران سے معلوم کیا کہ کوئی ایک افسر یہ بات کہہ سکتا ہے کہ وہ ان 1000 ملازمین کی شناخت کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین کہ بائیو میئرک کروائیں گے۔ اب کراچی تا کشمور محکمہ بلدیات میں گھوسٹ ملازمین اور جو ملازمین تنخواہیں بلدیات سے کام کسی اور کا کرتے ہیں ان سب کو فارغ کردیا جائے گا۔ محمد مبین جمانی نے متعلقہ افسران کو ہدایات دی کہ ایک ماہ کے اندر اندر مجھے حقیقی اور موجود ملازمین کی رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کو بیروزگاری نہیں کرنا چاہتا لیکن کسی کو حرام کی تنخواہیں نہیں دے سکتے۔
محمد مبین جمانی نے کہا کہ خیرپور میونسپل کمیٹی میں صرف ماہانہ 35 سے 40 لاکھ کی ریکوری کا ہونا ثابت کرتا ہے کہ یہاں سارا نظام بگڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ان تمام کی انکوائری کے لئے اعلٰی سطحی کمیٹی تشکیل دے کر حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔
محمد مبین جمانی نے کہا کہ خیرپور شہر کو صاف اور ستھرا بنانے اور اس کی ترقی کے لئے تمام اقدامات کو بروئے کار لایا جائے۔ مبین جمانی نے اس موقع پر خیرپور میونسپل کمیٹی میں جاری منصوبوں کی مکمل رپورٹ بھی فوری طور پر دینے کی ہدایات جاری کی اور کہا کہ افسرسن اپنے تمام قانونی حق کو استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ تمام منتخب نمائندوں کو بلا کسی سیاسی تعصب کے فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔ مبین جمانی نے کہا کہ خیرپور شہر کے لئے جو کچھ کرنا ہوگا میں کروں گا۔