Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

میرا واضح موقف پہلے روز سے تھا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ سعید غنی

آج ایک بار پھر اللہ تعالٰی کی ذات نے مجھے سرخ رو کیا اور خود الزام عائد کرنے والے نے ان الزامات کو غلط اقرار کیا۔ سعید غنی

0

میرا واضح موقف پہلے روز سے تھا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ سعید غنی

کراچی (اسٹافرپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و سابق صوبائی وزیر سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ میرا واضح موقف پہلے روز سے تھا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ آج ایک بار پھر اللہ تعالٰی کی ذات نے مجھے سرخ رو کیا اور خود الزام عائد کرنے والے نے ان الزامات کو غلط اقرار کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائوتھ کی عدالت میں پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے ان پر لینڈ گریبنگ، منشیات فروشی سمیت دیگر لگائے گئے الزامات کو واپس لینے کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔ اس قبل حلیم عادل شیخ نے تین سال قبل اپنی پریس کانفرنس میں سعید غنی پر الزامات لگائے تھے۔

جس کے بعد سعید غنی نے ان الزامات کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج سائوتھ میں حلیم عادل شیخ کے خلاف سول اور کرمنل کیسز دائر کئے تھے۔ ہفتہ کو سیشن جج سائوتھ نے دونوں فریقین کو صلح کی تجویز دی۔ سعید غنی نے کہا کہ اس سے قبل بھی معزز جج صاحب کی جانب سے اس طرح کی درخواست پر میرا واضح موقف تھا کہ حلیم عادل شیخ نے جو الزامات مجھ پر لگائے ہیں وہ واپس لیں۔

سعید غنی نے کہا کہ ہفتہ کو حلیم عادل شیخ نے معزز جج کے سامنے الزامات واپس لینے کی رضامندی ظاہر کی اور الزامات واپس لئے۔ اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات کو واپس لینے کے بعد حلیم عادل شیخ کے خلاف دائر کیسز واپس لے لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا واضح موقف پہلے روز سے تھا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ آج ایک بار پھر اللہ تعالٰی کی ذات نے مجھے سرخ رو کیا اور خود الزام عائد کرنے والے نے ان الزامات کو غلط اقرار کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ الزامات واپس لینے کے بعد میرا یہ اخلاقی فرض بنتا تھا کہ میں حلیم عادل شیخ کے خلاف کیسز کو واپس لے لوں۔

Comments
Loading...