کراچی پولیس آفس میں 50 ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے وفد کی آمد۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں زیر تربیت اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ آف پولیس کے افسران کے وفد کا استقبال کیا۔
کراچی پولیس آفس میں 50 ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے وفد کی آمد۔
کراچی : کراچی پولیس آفس میں 50 ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے وفد کی آمد۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں زیر تربیت اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ آف پولیس کے افسران کے وفد کا استقبال کیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کو شہر میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس کی حکمت عملی سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفننگ دی۔ کراچی کے زمینی حقائق سمیت میگا سٹی ہونے کی حیثیت سے پاکستان کے دیگر شہروں کی نسبت کراچی میں جرائم کی شرح اور نوعیت پر روشنی ڈالی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بطور پولیس چیف اپنے کرئیر اور تجربات سے زیر تربیت پولیس افسران کو آگاہ کیا۔ کراچی پولیس کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں مثبت نتائج بیان کیے۔ نیشنل پولیس اکیڈمی کے افسران کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ کراچی پولیس چیف نے بھی وفد کے شرکاء میں یادگار شیلڈز اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔
بعد ازاں اور وفد میں زیر تربیت اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ آف پولیس کے افسران کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
کراچی پولیس چیف نے امید ظاہر کی کہ مثبت تبدیلی اور پیشہ ورانہ انداز میں فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے عوام کا تحفظ اور امن و امان کراچی پولیس کی ترجیح رہے۔