Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم پاکستان روزِ اوّل سے مظلوموں کو اُنکے حقوق دلانے کی جد و جہد کر رہی ہے۔ سیّد مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی انتخابی دفتر پاکستان ہاؤس میں سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال سے ایم کیو ایم پاکستان(پنجاب) کے صدر اور مرکزی رہنما کی ملاقات، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، تنظیمی کاموں میں تیزی اور عام انتخابات کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال

0

ایم کیو ایم پاکستان روزِ اوّل سے مظلوموں کو اُنکے حقوق دلانے کی جد و جہد کر رہی ہے۔ سیّد مصطفیٰ کمال

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی انتخابی دفتر پاکستان ہاؤس میں سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال سے ایم کیو ایم پاکستان(پنجاب) کے صدر عابد گجر اور مرکزی رہنما زاہد ملک کی ملاقات۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، تنظیمی کاموں میں تیزی اور عام انتخابات کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورانِ گفتگو سید مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان صرف سندھ کے شہری علاقوں کی ہی نہیں بلکہ پورے مُلک میں میں بسنے والے تمام متوسط اور محکوم طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے، جو روزِ اوّل سے مظلوموں کو اُنکے حقوق دلانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔

سیّد مصطفیٰ کمال نے پنجاب میں ایم کیو ایم پاکستان کی سرگرمیوں پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرنے اور پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کی ہدایات دیں۔

ملاقات میں عابد گجر نے آئندہ عام انتخابات میں پورے پنجاب سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواران کھڑے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، اِس موقع پر سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ اور سنئیر صدر اپر پنجاب شہزاد آصف بھی اُنکے ہمراہ موجود تھے۔

Comments
Loading...