Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ معذور افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی کو اپنی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے۔ نصرت اللہ

آج کا دن ایک ایسے عظیم انسان سے منسوب ہے جس نے معذور افراد کو علم و آگہی کی نئی زندگی دی۔ نصرت اللہ

0

کراچی: آل پاکستان ڈسیبل فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام 4 جنوری سر لوئس بریل سے منسوب منعقدہ تقریب جس میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اس موقع پر انہوں نے نابینا افراد کے لیے بریل رسم الخط کے موجد سر لوئس بریل کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ایک ایسے عظیم انسان سے منسوب ہے جس نے معذور افراد کو علم و آگہی کی نئی زندگی دی۔

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ سر لوئس بریل کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی، جنہوں نے نابینا افراد کے لیے تعلیم کے دروازے کھولے اور انہیں خود مختار بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو بااختیار بنانا ایک مہذب معاشرے کی پہچان ہے۔

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے معذور افراد کے حقوق، باوقار زندگی اور معاشرتی شمولیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ معذور افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی کو اپنی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے۔

تقریب میں آل پاکستان ڈسیبل فاؤنڈیشن کے چیئرمین شاہد میمن دیگر عہدیداران، سماجی کارکنان اور معذور افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ آخر میں معذور افراد کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں حوصلہ افزائی کے لیے تحائف بھی دیے گئے۔

Comments
Loading...