عائزہ خان کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم
عائزہ خان ایک پاکستانی اداکارہ ہیں
عائزہ خان کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم
تفصیلات کے مطابق عائزہ خان ایک پاکستانی اداکارہ ہیں۔ جو اردو ٹیلی ویژن میں کام کرتی ہیں۔ عائزہ خان نے خود کو ٹیلی ویژن کی صف اول کی اداکاراؤں میں سے ایک کے طور پر قائم کیا ہے اور وہ کئی تعریفوں کی وصول کنندہ ہیں۔ جن میں تین ہم ایوارڈز اور دو لکس اسٹائل ایوارڈز شامل ہیں۔ عائزہ کو میڈیا نے ملک کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک قرار دیا ہے۔
وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی نظر آتی ہیں۔ جہاں وہ اپنے چاہنے والوں کے لئے تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر ان کے 13 ملین سے فالوور موجود ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو شئیر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’’ماہنور کا تعارف۔ اب ہم ایم جے کے غضب سے ماہنور کی مہربان اور محبت کرنے والی فطرت کی طرف منتقل ہو گئے ہیں۔ جانِ جہاں۔ الٹی گنتی شروع…‘‘۔