پولیس آفس میں آئندہ ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے اجلاس منعقد
عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے کراچی پولیس تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی۔ خادم حسین رند
پولیس آفس میں آئندہ ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے اجلاس منعقد
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس میں آئندہ ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے کی۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن کراچی، ڈی آئی جی اسٹیبلشمننٹ، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی ٹریفک، کراچی رینج کے تینوں زونل ڈی آئی جیز اور ضلعی پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے درکار وسائل: نفری، بجٹ، ٹرانسپورٹیشن و دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ تمام زونل اور ضلعی کمانڈران عام انتخابات کے لئے سیکیورٹی پلان مرتب کریں۔ عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے کراچی پولیس تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی۔
خادم حسین رند نے مزید کہا کہ الیکشن کے دوران فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنا اولین ترجیح ہوگی۔