Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پولیس نے انسانی ہمدردی اور فرض نبھانے کی ایک عمدہ مثال قائم کردی

باغ کورنگی روڈ پر سڑک کنارے کھڑے غیر ملکی باشندوں کو پولیس نے منزل تک پہنچایا

0

پولیس نے انسانی ہمدردی اور فرض نبھانے کی ایک عمدہ مثال قائم کردی

‎کراچی: ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے انسانی ہمدردی اور فرض نبھانے کی ایک عمدہ مثال قائم کردی۔ باغ کورنگی روڈ پر سڑک کنارے کھڑے غیر ملکی باشندوں کو پولیس نے منزل تک پہنچایا۔

‎ایس ایچ او عوامی کالونی نے باغ کورنگی روڈ پر پریشانی کے عالم میں چاٸنیز کو کھڑا دیکھا۔ عدنان بخاری نے فرض کی اداٸیگی پر غیر ملکیوں سے پریشان کھڑے ہونے کی وجہ دریافت کی۔ غیر ملکی چاٸنیز باشندے گاڑی میں پیٹرول ختم ہونے کی وجہ سے سڑک کنارے کھڑے ہوٸے تھے۔

‎پولیس نے چاٸنیز باشندوں کی گاڑی میں پیٹرول ڈلوایا اور انہیں اپنی منزل تک بھی پہنچایا۔

Comments
Loading...