پی ٹی آئی کا ہمیشہ کیلئے کھیل تمام ہوگیا۔ حنا پرویز بٹ
سوچ رہی ہوں پی ٹی آئی میں سے الیکشن لڑے گا کون؟ حنا پرویز بٹ
پی ٹی آئی کا ہمیشہ کیلئے کھیل تمام ہوگیا۔ حنا پرویز بٹ
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے اپنے سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کل تک پی ٹی آئی کے وہ لوگ جو تکبر کے مینار بنے ہوئے تھے آج وہ اتنی جلدی زمین بوس ہو جائیں گے اندازہ نہیں تھا۔اب ان کی شکلیں دیکھیں تو لگتا ہے جیسے ان سے بڑا کوئی مسکین نہیں۔۔پی ٹی آئی والو! کہاں گیا تمہارا تکبر؟‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوچ رہی ہوں پی ٹی آئی میں سے الیکشن لڑے گا کون؟ کچھ تو اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں اور کچھ بھگوڑے ہو چکے ہیں۔۔8 فروری کو پی ٹی آئی کی سیاسی تدفین ہوگی اور 2024 پی ٹی آئی کے خاتمے کا سال ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ’’کل پی ٹی آئی آن لائن کے چکر میں آف لائن ہوگئی، اب لوگ ان کو سوشل میڈیا پر بھی منہ نہیں لگاتے۔۔پی ٹی آئی کا ہمیشہ کیلئے کھیل تمام ہوگیا۔