Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری کے باعث کراچی کے عوام بجلی کے بھاری بل جمع نہیں کرواسکتے۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی کے شہری پولیس کی رشوت خوری اور ڈاکوؤں کی پشت پناہی کرنے کے خوف سے تھانے میں ایف آئی آر ہی درج نہیں کرواتے۔ حافظ نعیم الرحمن

0

بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری کے باعث کراچی کے عوام بجلی کے بھاری بل جمع نہیں کرواسکتے۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا ادارہ نورحق میں شہریوں کو درپیش مسائل، قومی وصوبائی اسمبلی کے انتخابات، کے الیکٹرک کی جانب سے بلاجواز طور پر صارفین کی بجلی کے کنکشن کاٹنے،کراچی میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور دہشت گردی سے 21ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ عالم عرب اور اسلامی ممالک کے حکمرانوں نے فلسطین کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے۔ امت مسلمہ کے حکمران امریکہ کو ناراض نہیں کرنا چاہتے، انہیں اپنے اقتدار کی فکر لاحق ہے۔ 80دن گزرگئے لیکن اسرائیل جدید ٹیکنالوجی اور اسلحے کے باوجود فلسطین کو شکست نہیں دے سکا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے اقوام متحدہ میں مؤقف خوش آئند ہے لیکن حکمرانوں کی جانب سے ایسے بیانات جاری ہوتے ہیں جس سے اسرائیل کو تقویت پہنچتی ہے۔ جماعت اسلامی کے تحت ایکسپوسینٹر میں پاکستانی مصنوعات کی تشہیر کے لیے 21اور22جنوری کو نمائش منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں نمائش میں شرکت کریں،اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے پاکستانی مصنوعات کو بطور متبادل استعمال کریں۔ کے الیکٹرک مافیا نے کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔ کے الیکٹرک خود سوئی سدرن گیس کمپنی، کے ایم سی اور کلاء بیگ کی مد میں کراچی کے عوام کا اربوں ر وپے کا نادہندہ ہے۔ اگر عوام ایک ماہ کا بجلی کا بل جمع نہ کروائیں تو ان کے بجلی کا کنکشن کاٹ دیا جاتا ہے۔ کے الیکٹرک ناجائز و ظالمانہ ٹیکس عائد کرکے عوام پر بجلی بم گراتا ہے اور اسے ہر حکومت مکمل سپورٹ فراہم کرتی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری کے باعث کراچی کے عوام بجلی کے بھاری بل جمع نہیں کرواسکتے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کا عملہ کس قانون کے تحت بجلی کا کنکشن کاٹ دیتا ہے۔ قانون کے مطابق پہلے نوٹس دیا جائے اور اس کے مطابق کنکشن کاٹا جائے گا۔ اگر کے الیکٹرک نے اپنا قبلہ درست نہ کیا اور اپنے صارفین کے ساتھ بدسلوکی کی تو 24لاکھ صارفین کچھ بھی رد عمل دے سکتے ہیں۔ حکومت کے الیکٹرک مافیا کو لگام دے ورنہ عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مسلم لیگ ن کے شہباز شریف صاحب کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے قومی انتخابات لڑرہے ہیں۔ شہباز شریف بتائیں کہ انہوں نے بلدیہ کے عوام کے لیے پانی کا مسئلہ کیوں حل نہیں کیا؟ انتخابات کے دن ہی بلدیہ کے عوام کی یاد کیوں آگئی؟ شہر میں رواں سال 140سے زائد شہریوں اسٹریٹ کرائمز کے موقع پرشہید کیا گیا۔ کراچی کے شہری پولیس کی رشوت خوری اور ڈاکوؤں کی پشت پناہی کرنے کے خوف سے تھانے میں ایف آئی آر ہی درج نہیں کرواتے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے پاس جماعت اسلامی کے سوا کوئی آپش نہیں ہے۔ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام عام انتخابات میں پیپلزپارٹی، ایم کیوا یم اور نواز لیگ سے جان چھڑانے کے لیے جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر مہر لگائیں۔ جماعت اسلامی قومی و صوبائی اسمبلی میں بھاری تعداد میں کامیاب ہوکر سندھ اسمبلی میں حکومت سازی کرے گی۔ محکمہ پولیس میں بھرتی کے حوالے سے جن ریفارمز کی باتیں کی گئیں تھیں اس حوالے سے بھی حکومت سازی کریں گے۔ کراچی کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ایک بار پھر کراچی سمیت سندھ کو بھی خوشحال بنائیں گے۔

اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کراچی راجہ عارف سلطان،نائب صدر پبلک ایڈ کمیٹی عمران شاہد، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری اور سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد موجود ہیں۔

Comments
Loading...