Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کیا 5 سال میں ایک گرین بس منصوبے کے ادھورے کا افتتاح کرنا اور چند سڑکوں کا بنانا کافی تھا۔ سعید غنی

پاکستان مسلم لیگ ن کی 2013 سے 2018 تک وفاقی حکومت رہی ہے۔ سعید غنی

0

کیا 5 سال میں ایک گرین بس منصوبے کے ادھورے کا افتتاح کرنا اور چند سڑکوں کا بنانا کافی تھا۔ سعید غنی

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و سابق صوبائی وزیر سعید غنی کا مسلم لیگ نون کے سندھ میں عوامی کاموں کے دعووں کا ویڈیو پیغام کے ذریعے جواب۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ کراچی آمد میں جس طرح کے انہوں نے سندھ اور بالخصوص کراچی کے حوالے سے جو دعوے کئے ہیں وہ انتہائی حیرت انگیز ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی 2013 سے 2018 تک وفاقی حکومت رہی ہے۔ ان 5 سالوں میں پی ایم ایل نون نے سندھ میں کوئی ایک ایسا منصوبہ بھی نہیں دیا جس کا وہ فخر سے کہہ سکے۔

صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے مزید کہا کہ اس دوران ان کی وفاقی حکومت نے کراچی شہر میں میں ایک گرین لائن بس کا منصوبہ شروع کی اس میں بھی کئی برس لگا دیے لیکن وہ اس کو بھی مکمل نہ کرسکے۔ چند سڑکیں ضرور انہوں نے کراچی شہر میں بنائی۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا 5 سال میں ایک گرین بس منصوبے کے ادھورے کا افتتاح کرنا اور چند سڑکوں کا بنانا کافی تھا۔ پی ایم ایل کی وفاقی حکومت نے معاہدے کے تحت کے فور منصوبے کی لاگت میں اضافے پر وفاق کا حصہ نہ دینے کے تاخیری حربے استعمال کرکے اس منصوبے کو آج تک تاخیر کا نشانہ نہیں بنایا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگ والوں کو عوام کو یہ بھی ضرور بتا دینا چاہیے کہ ان کی 5 سالہ وفاقی حکومت میں انہوں نے سندھ اور بالخصوص کراچی کے لئے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں کتنی اسکیمیں رکھی تھی۔ جو دعوے انہوں نے شمولیت کے سندھ میں کئے ہیں ان میں سے 70 فیصد وہ لوگ ہیں جنہوں نے پیپلز پارٹی کو ٹکٹ کے لئے درخواستیں دی تھی۔ جب ان لوگوں کو یقین ہوچکا کہ ان کو پیپلز پارٹی ٹکٹ نہیں دے سکتی تو انہوں نے یہ راستہ اختیار کیا کہ پی ایم ایل میں شمولیت اختیار کرلیں۔ ان میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کو پیپلز پارٹی اپنی جماعت میں ٹکٹ تو درکنار کوئی عہدہ بھی دینا نہیں چاہتی تھی اور وہ یہاں سے نکل پر ان کے ساتھ چلے گئے کہ شاید ان کو کوئی عہدہ مل جائے۔

صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں بھی پی ایم ایل نے 7 یوسیز جو جیتی وہ بھی پیپلز پارٹی سے اتحاد کے نتیجے میں جیتی ہیں۔ پی ایم ایل کراچی میں تن تنہا ایک بھی یوسی نہیں جیت سکتی تھی۔ الحمدللہ پیپلز پارٹی نے تن تنہا 104 یوسیز جیتی تھی۔ انشاءاللہ فروری 8 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی اس شہر اور صوبے کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔ کراچی سے بھی پاکستان پیپلز پارٹی بڑی تعداد میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے انشاءاللہ کامیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل نون الزامات ماضی کی پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر اور جو وہ نون لیگ کی کارکردگی کے دعوے کررہے ہیں وہ سفید جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں ہیں۔ پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کی ہمیشہ خدمت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ 2002 سے لے کر 2018 تک جتنے بھی الیکشن ہوئے ہیں اس میں ہر مرتبہ سے زیادہ ووٹ پیپلز پارٹی کو ملیں ہیں۔ انشاءاللہ 2024 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی تن تنہا تمام سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو نہ صرف شکست دے گی بلکہ سابقہ ریکارڈ کے مقابلے کراچی سمیت سندھ بھر میں زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔

Comments
Loading...