انڈا موڑ سے یوسی آفس تک کی سڑک کا کام تاخیر کا شکار، آخر کیوں ؟؟؟
کلک کی طرف سے ڈالی جانے والی سڑک کا کام پچھلے 1 ہفتہ سے روکا ہوا ہے۔ عوام پریشان۔
انڈا موڑ سے یوسی آفس تک کی سڑک کا کام تاخیر کا شکار، آخر کیوں ؟؟؟
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد یوسی 2 میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ جن میں کلک کی طرف سے نئی سڑک کی تعمیر اور جماعت اسلامی کے منتخب امیدوران کی طرف سے گٹر اور پانی کی لائین ڈلنے کا کام کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقہ مکین کافی خوش نظر آرہے ہیں۔
وہی بہت سے لوگ ایسے بھی موجود ہیں جو کام میں خرابی کی وجہ سے ناخوش نظر آرہے ہیں۔ جیسے کسی کے گھر کی کیاری بلاوجہ توڑ دی گئی۔ کسے کے گھر کے آگے کا فرش توڑ دیا گیا۔ اب انڈا موڑ سروس سڑک اور یوسی 16 والی گلی کی سڑک کا کام پچھلے 1 ہفتہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ جس کی وجہ سے علاقہ مکین کافی پریشان ہیں۔
کام میں تاخیر کی وجہ یہ سامنے آئی کہ کلک نے سڑک پر گھیرا ڈالا لیکن اس کے بعد جماعت اسلامی کے منتخب نمائیندوں کو خیال آیا کہ یہاں گٹر لائین کا کام ہونا بھی باقی ہے۔ انہوں نے کام روک دیا اور گٹر لائین ڈالنے کا کام شروع کردیا۔ جس کے بعد کلک کی طرف سے ٹھیکیدار نے دوبارہ گھیرا ڈالنے سے منع کردیا تھا۔ اس مسلہ بر بات ہوئی ٹاون نے کہا کہ ایک ڈمپر ہم ڈالے گے اور ایک کلک کا ٹھیکیدار ڈال دے۔ معملات تہہ پاگئے۔
لیکن ٹاون کے گھیڑا ڈالنے کے بعد سے ابھی تک کلک کے ٹھیکیدار نے اس پر کام شروع نہیں کیا ہے۔ جس کہ وجہ سے یہاں موجود علاقہ مکین اور دوکاندار کافی زیادہ پریشان ہیں۔ مٹی اڑتی ہے اور لوگوں کے گھروں اور دوکانوں میں جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ پیمار ہورہے ہیں۔
یہاں یوسی کی ٹیم جو موجود ہے اس سے جب بھی سوال کیاجاتا ہے کہ سڑک کی تعمیر کب ہوگی تو وہ 2 دن کا بول کر عوام کو خاموش کرادیتے ہیں۔ لیکن دو دن ابھی تک مکمل نہیں ہوئے اور کام تاخیر کا شکار نظر آرہا ہے۔ آج جب اس معملے پر چئیرمین یوسی 2 کے کوآرڈینیٹر مشائق نور خان سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ پیر کو سڑک کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو ایک ڈمپر گھیرا ٹھیکیدار نے ڈالنا تھا وہ کب ڈلے گا؟ اس پر مشائق نور خان نے کہا کہ اس کا مجھے بھی نہیں پتہ ہے کہ کب ڈلے گا۔
کلک نے 2 دن پہلے ہی ناگن چورنگی سے انڈا موڑ والی مین شاہراہ کی سڑک پر پیچ ورک کیا ہے۔ لیکن انہوں نے پل کے ساتھ موجود کچھ ایسے کھڈے چھوڑ دئیے ہیں جن سے رات کے وقت موٹر سائیکل والے یا تو گر جاتے ہیں یا پھر ان کی موٹر سائیکل پنچر ہوجاتی ہے اور اس کا فائدہ اسٹریٹ کرمنلز اٹھاتے ہیں۔