Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی کے عوام کے پاس سوائے جماعت اسلامی کے کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

پیپلزپارٹی اور ان کی اتحادی جماعتوں نے مل کراچی کو تباہ وبرباد کردیا ہے۔حافظ نعیم الرحمن

0

کراچی کے عوام کے پاس سوائے جماعت اسلامی کے کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : امیرجماعت سلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا ضلع شرقی کے تحت قومی وصوبائی الیکشن کے سلسلے میں گلشن اقبال میں “خواتین ورکرز کنونشن” سے خطاب۔ ایک سازش کے تحت کراچی کے عوام کو تباہ و برباد کیا گیا ، تعلیم ،صحت او بنیادی سہولیات سے محروم کیا گیا۔ نوے کی دہائی میں کراچی یونیورسٹی سے 125 بسوں کا فلیٹ نکلتا تھا۔ نوے کی دہائی میں ہی بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی سیاست کرنے والوں نے کے ٹی سی اور کراچی سرکلر ریلوے بند کردی۔ مسلم لیگ نے بھی کراچی کے عوام کو ہمیشہ نظر انداز کیا اور مردم شماری میں آبادی کم کردی۔ لاہور کی میٹرو لائن تو چند مہینوں میں بن گئی لیکن کراچی میں گرین لائن آج تک مکمل نہیں ہوسکا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی حیدرآباد کے سپرہائی وے کو موٹر وے بنا دیا جس میں موٹر سائیکل اور گاڑیاں سب چلتی ہیں۔ انکم ٹیکس کی موجودہ رپورٹ کے مطابق ملک میں سے سے زیادہ ٹیکس تنخواہ دار لوگوں نے ادا کیے۔ پورے ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس کراچی کے عوام نے دیا ہے۔ جاگیرداروں اور وڈیروں نے 2 ارب روپے ٹیکس اور تنخواہ داروں نے 157 ارب روپے کا ٹٰکس ادا کیاہے۔ کراچی منی پاکستان ہے اور سب سے زیادہ ٹیکس کراچی سے وصول کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ المیہ یہ ہے کہ کراچی کے عوام کو ہی گیس فراہم نہیں کی جاری ، مہنگی بجلی خریدنا پڑتی ہے۔ پیپلزپارٹی اور ان کی اتحادی جماعتوں نے مل کراچی کو تباہ وبرباد کردیا ہے۔ انتخابات آتے ہی پھر ان پارٹیون کو کراچی کی یاد ستارہی ہے۔ 15 سال سے کراچی کے عوام شدید ذہنی وجسمانی اذہت کا شکار ہیں ۔ کراچی کا ہر شہری مسلح و ڈکیتی کی وارداتوں اور اسٹریٹ کرائمز سے خوف زدہ ہے۔ محکمہ پولیس میں کالی بھیڑیں موجود ہیں جو اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ کراچی کے عوام کے پاس سوائے جماعت اسلامی کے کوئی آپشن موجودنہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام بلدیاتی انتخابات کی طرح قومی انتخابات میں بھی کراچی میں جماعت اسلامی کو سب سے بڑی جماعت بنائیں۔ جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز ہیں اور بغیر اختیارات کےکام شروع کیا اور اختیارات سے بڑھ کر کام شروع کردیا ہے۔ جماعت اسلامی درجنوں پارکس کا افتتاح کردیا ہے اور مزید دوسو پارکس کا افتتاح کریں گے۔ جماعت اسلامی نے بنوقابل پروگرام 1.0 مکمل کرکے 2.0 ہروگرام شروع کردیا ہے۔ بہت جلد گھریلو خواتین کے لیے آن لائن کورسز کروائیں گے اور 3 ماہ میں اس قابل بنادیں گے کہ وہ اپنا روزگار خود کماسکے گی۔ حکمرانوں نے آئی ٹی ایجوکیشن کو مہنگا کردیا ہے۔ کراچی کے شہری قومی و صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیں ہم فری آئی ٹی کی تعلیم دیں گے۔ تعمیر و ترقی کا نشان صرف اور صرف ترازو ہے ، عوام زیادہ سے زیادہ ترازوپر مہر لگائیں۔

Comments
Loading...