Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

یہ دونوں جرائم میں برابر کے ملوث ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ مسلم پرویز

جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز کا نومنتخب امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر کراچی میں بڑھتی ہوئی مسلح ڈکیتیوں کی واردتوں اور ان میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب

0

یہ دونوں جرائم میں برابر کے ملوث ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ مسلم پرویز

کراچی : جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز کا نومنتخب امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر کراچی میں بڑھتی ہوئی مسلح ڈکیتیوں کی واردتوں اور ان میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے حوالے سے منسٹر کہتے ہیں کہ کراچی میں میڈیا بڑھا چڑھا کر بتارہا ہے، حالات ٹھیک ہیں اور امن و امان ہے۔ 1970 سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت چلتی آرہی ہے۔ درمیان میں چند وقت کے لیے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت تھمادی گئی تھی۔ یہ دونوں جرائم میں برابر کے ملوث ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ فارم 45 پر لڑائی ہوئی تو کالی پیلی سمیت ہر کلر کی وردی والوں نے فارم 47 بنا کر زبردستی حکومت بنائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ یوسی کی سطح پر تھانہ بنایا جائے اور یوسی سے ہی کانسٹیبل تعین کیا جائے اور اسی ٹاون کے چئیرمین کو ایس ایچ او بنایا جائے۔ مذاق بنایا ہوا ہے کہ بینک سے نکل کر شہری کو قتل کردیا جاتا ہے اور ایس ایچ او کو پتا نہیں چلتا۔ سروں پر مسلط ہوگئے ہیں تو شہریوں کو ریلیف فراہم کریں یا سروں سے ہٹ جائیں۔ ملک کو انتشار میں رکھ کر اپنا الو سیدھا کرنے والے اپنا مقصد تو حاصل کرلیں گے لیکن اس کے بعد جو حالات ہوں گے وہ کسی کے اختیار میں نہیں ہوں گے۔ ہفتہ 20 اپریل کو شام 5 بجے 7 اضلاع میں بیک وقت مظاہرہ کیا جائے گا۔

Comments
Loading...