Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پانی ناآنے کی شکایت، ایم کیو ایم پاکستان بلدیاتی کمیٹی نے بڑا قدم اٹھالیا

شادمان ٹاون تیکون پارک کے ساتھ والی گلی میں پانی کا اہم مسلہ۔

0

پانی ناآنے کی شکایت، ایم کیو ایم پاکستان بلدیاتی کمیٹی نے بڑا قدم اٹھالیا

کراچی : شہر میں گرمی کے بڑھتے ہی پانی کا اہم مسلہ کھڑا ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے بہت سے علاقوں میں پانی آنے کے باوجود بھی کچھ گلیوں میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ واٹر کارپوریشن نے کچھ وجوہات کی وجہ سے اس پر کام ہی نہیں کیا اور بلدیاتی امیدوار کے آنے کے بعد بھی ان کاموں کو وہ واٹر کارپوریشن سے نہیں کراسکے۔

حال ہی میں شادمان ٹاون تیکون پارک میں کئی سالوں سے پانی کی قلت کا سامنا تھا۔ اس حوالے سے وہاں رہنے والوں نے واٹر کارپوریشن کو درخوست بھی دی لیکن کچھ نہیں ہوا۔ اس کے بعد وہاں رہنے والوں نے علاقہ کی یوسی سے رابطہ بھی کیا لیکن مسلہ حل نہیں ہوسکا۔

علاقہ مکین نے کچھ عرصہ پہلے ہی ایم کیو ایم پاکستان ایم پی اے جمال احمد سے ملاقات کی اور ان کو اپنا مسلہ بیان کیا۔ جمال احمد نے ان کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے جلد از جلد اس کام کر کرانے کا وعدہ کیا تھا۔ آج ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے جناب ظاحہ نثار، عدیل صاحب اور عباص صاحب نے علاقہ مکین سے ملاقات کی اور واٹر کارپوریشن کے ساتھ اسکول کے ساتھ چلنے والی پانی کی لائین میں بور کرائے تاکہ پانی کے پریشر کو چیک کیا جاسکے۔

Complaining About Non-Availability of Water, MQM-Pakistan Municipal Committee took a big step to Provide Water
Complaining About Non-Availability of Water, MQM-Pakistan Municipal Committee took a big step to Provide Water

وہاں موجود جناب عدیل صاحب نے کہا کہ شادمان ٹاون کا ہر گھر ہمارا ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ جن جن گھروں میں پانی نہیں آتا ہے ہم ان تمام لوگوں کی اس مشکل کو حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گھدائی کرکے لائین پر بور لگا دیا گیا ہے اور جب پانی آئے گا تو اس کے پریشر کو شیک کیا جائے گا۔ اس کے بعد واٹر کارپوریشن کی مدد سے اس گلی کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Comments
Loading...