Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

یوسی 24 کے بی آر میں عوامی کھلی کچہری کا انعقاد، ایم پی اے جمال احمد کا خطاب

مسائل کو جلد از جلد ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے حوالے سے بات کی۔

0

یوسی 24 کے بی آر میں عوامی کھلی کچہری کا انعقاد، ایم پی اے جمال احمد کا خطاب

کراچی : یوسی 24 کے بی آر میں عوامی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ عوامی کھلی کچہری میں ممبر صوبائی اسمبلی پی ایس 130 جمال احمد، ٹاؤن آرگنائزر شہزور ابراہیم، جوائنٹ و بلدیاتی انچارج طحہ نثار، اراکین ٹاون کمیٹی نے شرکت کی۔ عوامی کھلی کچہری میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اے سی شاہ رخ صاحب ایکس سی این سہیل اطیب صاحب غوری صاحب انجینئر اشتیاق اور ڈپارٹمنٹ کے افسران نے بھی شرکت کی۔

عوامی کھلی کچہری میں محلہ کمیٹی علاقہ معززین اور مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی علاقہ مکینوں نے اپنے علاقہ کے دیرینہ مسائل پانی سیوریج اور لیز کے ایشوز پر توجہ دلائی گئی۔ ممبر صوبائی اسمبلی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان جمال احمد، ٹاؤن آرگنائزر شہزور ابراہیم، جوائنٹ و بلدیاتی انچارج طحہ نثار نے انکے مسائل سنے اور ڈپارٹمنٹ کے افسران کی ان مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ان مسائل کو جلد از جلد ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے حوالے سے بات کی۔ علاقہ معززین محلہ کمیٹی علاقہ مکینوں نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد بھائی ٹاؤن آرگنائزر شہزور ابراہیم بھائی جوائنٹ و اراکین ٹاون کمیٹی کا کھلی کچہری میں انکے مسائل سننے اور ڈپارٹمنٹ کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر یوسی 24 کے آرگناٸزر نعمان شیخ بھائی جوائنٹ و اراکین یوسی کمیٹی اور دیگر ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔

Comments
Loading...