اب تمام مسائل ہماری ریڈ لائن بن ریے ہیں ہم نے فیصلہ کن جدو جہد کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
مردم شُماری میں 66 فیصد آبادی کو لاپتہ کیا گیا ہے جس پر ہم نے وزیر اعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
اب تمام مسائل ہماری ریڈ لائن بن ریے ہیں ہم نے فیصلہ کن جدو جہد کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی اسکیم 33 ٹاون میں عوام کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر افطار ڈنر میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار، اراکین رابطہ کمیٹی، سی او سی کے ذمہ داران ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران و کارکنان، حق پرست اراکین اسمبلی، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت معمار ٹاؤن کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
افطار ڈنر کے شرکاء سے ڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا ایک متحد منظم اور متحرک ایم کیو ایم کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی۔ ایم کیو ایم کے انضمام سے لوگوں میں یہ امید قائم ہوئی ہے کہ اب اُنکے مسائل کا حل ممکن ہوگا کیونکہ ایک عام آدمی کے مسئلے کو ایک عام آدمی ہی سمجھ سکتا ہے اور ایم کیو ایم ہے ہی عام لوگوں کی جماعت۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اس وقت ملک میں سنگین سیاسی محاذ آرائی سے ایک خوفناک سیاسی و معاشی بحران اور سیاسی خلا پیدا ہوا ہے اور تمام بڑی سیاسی جماعتیں کارکردگی کے لحاظ سے شدید ناکامی سے دوچار ہیں ایسے میں عوام کی واحد امید ایم کیو ایم پاکستان ہی ہے۔
صرف سندھ کے شہروں میں نہیں پورے ملک میں اس خلا کو اگر کوئی پر کرسکتا ہے تو وہ ایم کیو ایم پاکستان ہی ہے لحاظہ ایم کیو ایم کے لوگوں کا انضمام ایک موقع ہے جس کے ذریعے سے انہیں مایوسی سے امید کی طرف لایا جاسکتا۔مردم شُماری میں 66 فیصد آبادی کو لاپتہ کیا گیا ہے جس پر ہم نے وزیر اعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے کراچی کی مردم شُماری کو درست کیا جائے جعلی حلقہ بندیاں درست کی جائیں ناجائز کوٹہ سسٹم فلفور ختم کرکے ہمارے بچوں کو روز گار دیا جائے کیونکہ اب تمام مسائل ہماری ریڈ لائن بن ریے ہیں۔ ہم نے اب فیصلہ کن جدو جہد کرنے کا آغاز کردیا ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ایم کیو ایم پاکستان سندھ بالخصوص شہری سندھ میں بسنے والی تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو جوڑ کر جلد وطن عزیز کو ایک نئی سیاسی قیادت فراہم کرے گی جو عام آدمی کی قیادت ہوگی