Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

میٹرک کے امتحانات، سینٹر کے باہر رول نمبر موجود نہیں، جبکہ ایڈمٹ کارڈ پر سینٹر کا نام موجود، بچے اور والدین پریشان

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے صوبائی محکمہ تعلیم اسٹیرنگ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ 7 مئی 2024 سے شروع ہونے والے نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا امتحانی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

0

میٹرک کے امتحانات، سینٹر کے باہر رول نمبر موجود نہیں، جبکہ ایڈمٹ کارڈ پر سینٹر کا نام موجود، بچے اور والدین پریشان

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے صوبائی محکمہ تعلیم اسٹیرنگ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ 7 مئی 2024 سے شروع ہونے والے نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا امتحانی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

پیر کے دن جب والدین اور بچوں نے ایڈمٹ کارڈز پر لکھے ہوئے سینٹر پہنچ کر اس کے باہر لگی ہوئی لسٹ چیک کی تو اس میں کچھ بچوں کے رول نمبر موجود ہی نہیں تھے۔ اسکول کے ریسپشن پر موجود مس نے بتایا کہ یہی پوری لسٹ ہے جو ہمیں میٹرک بورڈ سے موصول ہوئی ہے۔ جس پر والدین اور بچوں نے دوبارہ اپنے اسکول سے رابطہ کیا۔

اسکول میں موجود عملہ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ہم معملے کو دیکھ رہیں ہیں اور جلد ہی آپ لوگوں کو اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ جس پر بچے اور والدین کافی پریشان نظر آتے ہیں۔

وزیر تعلیم اور میٹرک بورڈ سے درخوست ہے کہ اس معملے کو جلد از جلد دیکھا جائے اور اس کو حل کیا جائے۔ اس طرح کے واقعیات سے بچوں کی پڑھائی پر اثر پڑتا ہے۔ پیپر شروع ہونے سے ایک دن پہلے ہی ایسا واقع پیش آنا ٹھیک نہیں ہے۔ امید کی جاری رہی کہ میٹرک بورڈ اس پر فوری ایکشن لے گا۔

Comments
Loading...