Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جامعہ کراچی کو باقاعدہ ملنے والی گرانٹ میں اضافہ کیا جائے۔ محمد فاروق

جماعت اسلامی جامعہ کراچی کے ملازمین کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ محمد فاروق

0

جامعہ کراچی کو باقاعدہ ملنے والی گرانٹ میں اضافہ کیا جائے۔ محمد فاروق

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کے ملازمین کی جانب سے جامعہ کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج میں شرکت اور خطاب۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی کو باقاعدہ ملنے والی گرانٹ میں اضافہ کیا جائے۔ جامعہ کراچی کو 2 ارب روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کی جائے۔ تین سال سے ملازمین کو لیوانکیشمنٹ نہیں دی گئی۔ لیوانکیشمنٹ فوری ادا کی جائے،۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کے نتیجے میں احتجاجی ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی ہے۔ کچھ ملازمین کو معطل اور کچھ ملازمین کو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ شوکاز و ٹوٹس فی الفور واپس لیئے جائیں۔ ملازمین کے جو چار مہینے کے بقایاجات ہیں وہ بھی ادا کیے جائیں۔ ملازمین کو قواعد و ضوابط کے مطابق کئی سال سے ترقی نہیں دی گئی۔ ملازمین کو میرٹ پر ترقی دی جائے۔ ملازمین کے بچوں کو دی جانے والی تعلیمی اسکالر شپ بند کر دی گئی، یہ جاری کی جائے۔ جماعت اسلامی جامعہ کراچی کے ملازمین کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔

Comments
Loading...