Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ریحان اکرم نے سندھ اسمبلی میں کراچی میں گداگروں کی بھرمار پر قرارداد جمع کردوا دی

رارداد میں کہا گیا کہ ایوان حکومت سندھ سے مطالبہ کرتا ہے کہ گدا گری جیسے سماجی عفریت کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے موثر قانونی اقدامات کیے جائیں۔

0

ریحان اکرم نے سندھ اسمبلی میں کراچی میں گداگروں کی بھرمار پر قرارداد جمع کردوا دی

کراچی: ایم پی اے ریحان اکرم نے سندھ اسمبلی میں کراچی میں گداگروں کی بھرمار پر قرارداد جمع کردوا دی.

ریحان اکرم نے اپنی قرارد میں کہا کہ سڑکوں ، گلیوں ، بازاروں، مساجد، تفریح گاہوں، درگاہوں اور سرکاری دفاتر کے باہر یہاں تک کہ ہوٹل، دکانوں بلکہ ہر مقام پر ہمیں بھیک مانگنے والے دکھائی دیتے ہیں، جن کا ایک مکمل منظم نیٹ ورک موجود ہے۔ پاکستان میں گداگری اب ایک مافیا کی صورت اختیار کر چکی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان حکومت سندھ سے مطالبہ کرتا ہے کہ گدا گری جیسے سماجی عفریت کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے موثر قانونی اقدامات کیے جائیں۔

Comments
Loading...