Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پانی کی ڈسٹریبیوشن ، جمالی پل سے صبا سینما تک مین لائن میں پانی کی چوری کے حوالے سے تفصیلی بات چیت

ایم ڈی واٹر بورڈ آفس واقع کار ساز میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی ریحان اکرم کی اہم ملاقات

0

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پانی کی ڈسٹریبیوشن ، جمالی پل سے صبا سینما تک مین لائن میں پانی کی چوری کے حوالے سے تفصیلی بات چیت

کراچی : ایم ڈی واٹر بورڈ آفس واقع کار ساز میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی ریحان اکرم، عادل عسکری، کرن مسعود باجی، جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر و انچارج بلدیاتی کمیٹی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن طحہٰ نثار یوسی 25بی کے جوائنٹ و انچارج بلدیاتی کمیٹی عدنان دانش، آفس سیکٹری جنید علی صدیقی نے بلک کے انچارج سکندر زرداری صاحب سے ملاقات کی۔

ملاقات میں محمد علی شیخ، اے سی شاہ رخ، اے سی مصطفیٰ مینگل صاحب، ایکسین نارتھ ناظم آباد سہیل اطیب، ایکسین نیو کراچی نواز صاحب، اے ای ای ارشد خلیل صاحب و دیگر ٹاؤنز کے ایکسین، ڈبلیو ٹی این کے ذمے داران موجود تھے۔

ملاقات میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ٹاؤنز نارتھ کراچی، نیوکراچی گلبرگ ٹاؤن نارتھ ناظم آباد ٹاؤن لیاقت آباد ٹاؤن میں پانی کی قلت، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پانی کی ڈسٹریبیوشن، جمالی پل سے صبا سینما تک مین لائن میں پانی کی چوری، ڈبلیو ٹی این کی بڑی لائنوں میں لیکج، ناگن سے گودھرا تک گرین بیلٹ میں پندرہ انچ لائن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔

سکندر زرداری صاحب نے تمام مطالبات کو جلد از جلد پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

Comments
Loading...