Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر جے بلاک، طالب چمن پارک کے ڈمپنگ یاڈ کی صفائی کا عمل جاری

سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی ٹیم نے صفائی عمل جاری رکھا ہوا ہے۔

0

چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر جے بلاک، طالب چمن پارک کے ڈمپنگ یاڈ کی صفائی کا عمل جاری

کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 2 میں موجود طالب چمن پارک، جے۔بلاک کی دیوار کے ساتھ کئی سالوں سے موجود کچرا کنڈی کی صفائی کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین جناب فرحان سہیل صاحب نے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ سے بات کی اور اس جگہ کی صفائی روز کی بنیاد پر کرانے کو کہا۔

سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی ٹیم نے ان کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے اس جگہ کو روز کی بنیاد پر صاف کرنا بھی شروع کردیا ہے۔ آج بھی وہاں سے سے کئی ڈمپرز اٹھائے گئے ہیں اور صفائی کے بعد اس جگی دوبارہ کچرا کسی نے ڈال دیا ہے۔

کوآرڈینیٹر مشائق نور خان نے کہا کہ چئیرمین نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ برائے مہربانی اس طرح اپنے محلہ کو خراب نا کریں۔ صفائی کرنا ہمارا کام ہے، جو ہم ایمانداری کے ساتھ کررہے ہیں لیکن علاقہ کو خوبصورت بنانے کے لئے ہمیں عوام کا ساتھ بھی درکار ہے۔

Comments
Loading...