مددگار 15 ایئر پورٹ آفس میں جدید ٹیکنالوجی اور تجربہ کار اسٹاف پر مشتمل کال سینٹر جبکہ اسٹاف کے لئے ڈائینگ روم اور لیڈیز اسٹاف کے لئے چینجنگ روم کا افتتاح کیا
اس موقع پر ایس ایس پی مددگار 15, ڈی ایس پی ایڈمن اور دیگر پولیس افسران و معزز شخصیات نے شرکت کی
مددگار 15 ایئر پورٹ آفس میں جدید ٹیکنالوجی اور تجربہ کار اسٹاف پر مشتمل کال سینٹر جبکہ اسٹاف کے لئے ڈائینگ روم اور لیڈیز اسٹاف کے لئے چینجنگ روم کا افتتاح کیا
کراچی : ڈی آئی جی مددگار 15 عمران یعقوب نے مددگار ون فائیو ایئر پورٹ آفس میں جدید طرز کی بنیاد پر تعمیر شدہ کال سینٹر، ڈائینگ روم اورلیڈیز چینجنگ روم کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی مددگار 15, ڈی ایس پی ایڈمن اور دیگر پولیس افسران و معزز شخصیات نے شرکت کی۔ مددگار 15 ایئر پورٹ آفس میں جدید ٹیکنالوجی اور تجربہ کار اسٹاف پر مشتمل کال سینٹر جبکہ اسٹاف کے لئے ڈائینگ روم اور لیڈیز اسٹاف کے لئے چینجنگ روم کا افتتاح کیا۔
ڈی آئی جی عمران یعقوب نے مددگار 15 پولیس کو جدید خطوط پر اسطوار کرنے اور جرائم کے حوالے سےعوامی کالز پر بروقت ایکشن کو کم سے کم وقت میں یقینی بنائے جانے کے اقدامات پر زور دیا تاکہ عوام کی جان و مال کو ہر ممکن ذرائع سے محفوظ بنایا جائے۔
اس موقع پر ڈی آئی جی عمران یعقوب نے مددگار 15 گلشن معمار یونٹ کے HC ذولفقار اور اسکی ٹیم کو مورخہ 20 جون 2024 کو پولیس مقابلے کے درمیان تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے اور اسلحہ برآمد کرنے پر شاباش دی اور تعریفی اسناد سے نوازا۔