آفاق احمد کی ہدایت پر رمضان بچت اسٹال کا انعقاد
یوسی 9 جناح ٹاون میں رمضان بچت اسٹال کا افتتاح جناب شوکت اللہ نے کیا۔
آفاق احمد کی ہدایت پر رمضان بچت اسٹال کا انعقاد
کراچی: رمضان المبارک میں جیسا کے دیکھنے میں آیا ہے کہ ہر چیز کی قیمت آسمان کی بلندیوں تک پہنچ جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے سفید پوش لوگ وہ اشیا نہیں خرید سکتے ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوے مہاجر قومی مومنٹ پاکستان شئیرمین جناب آفاق احمد کی ہدایت پر کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بچت بازار اور بچت اسٹال کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
اپریل 3، 2023 کو بھی ایسا ہی ایک اسٹال یو سی 09، جناح ٹاؤن، جٹ لائن، موچی گراؤنڈ میں بھی لگایا گیا۔ جس میں اپنوں کی مدد اپنوں کیلئے، کے تحت اشیائے خورد نوش میں انتہائی کم قیمت پر اشیائے خورد نوش فروخت کی جارہی ہیں۔ اس اسٹال کا افتتاح جناب شوکت اللہ نے کیا۔