Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے -الیکٹرک کی جانب سے اچانک بجلی کا بریک ڈاؤن، 72 انچ ایم ایس کی لائن نمبر پانچ متاثر

متاثرہ لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی سخت ہدایت

0

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے -الیکٹرک کی جانب سے اچانک بجلی کا بریک ڈاؤن، 72 انچ ایم ایس کی لائن نمبر پانچ متاثر

کراچی : چیف انجینئر واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے اچانک بجلی کا بریک ڈاؤن۔ بریک ڈاؤن کے باعث 72 انچ ایم ایس کی لائن نمبر پانچ متاثر ہوگئی۔ لائن متاثر ہونے کی اطلاع ملنے پر واٹر کارپوریشن حکام نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائن کا معائنہ کیا۔

سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی سخت ہدایت متاثرہ لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

چیف انجینئر واٹر کارپوریشن کے مطابق متاثرہ لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا ہے۔ متاثرہ لائن کا مرمتی کام اگلے 24 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔ بارش کی وجہ سے مرمتی کام میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔ شہر کو متبادل لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری ہے۔

Comments
Loading...