کلک کی جانب سے نیو کراچی ٹاون میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز خوش آئنداقدام ہے۔ایاز حمید اللہ بلوچ
غیر حاضرڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نارتھ کراچی خالد شیخ معطل، جبکہ دیگر تین افسران کو اظہار وجوہ کے نوٹس۔
کلک کی جانب سے نیو کراچی ٹاون میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز خوش آئنداقدام ہے۔ایاز حمید اللہ بلوچ
کراچی: میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ کانیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ۔ورلڈ بینک کے ماتحت ادارے کلک کے ذریعے نیو کراچی ٹاؤن میں شروع ہونے والے ترقیاتی پروجیکٹ کا جائزہ۔ورلڈ بینک اور کلک کے اشتراک سے نیو کراچی ٹاؤن کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔ترقیاتی منصوبوں کی پائیداری کے لئے تمام محکموں کو یکجا ہوکر کا م کرنے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار میو نسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ نے ورلڈ بینک اور کلک کے اشتراک سے نیو کراچی ٹاؤن میں شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کی جگہوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مُشتاق احمد،یوسی 2 کے چیئرمین احمر خان،وائس چیئرمین یوسی 2 ریحان قریشی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر میو نسپل کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلک کے تعاون نیو کراچی ٹاؤن میں سیوریج و پینے کے پانی کی لائنوں کی مرمت و تبدیلی،سڑکوں کی تعمیر،گلیوں کو پیور لگا کر پختہ کیا جائے گا، جبکہ بلدیاتی اسکولوں کی خستہ حال عمارتوں کی از سر نو تعمیر جدید تقاضوں کے مطابق کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کا انفرا اسٹرکچر عرصہ دراز سے تباہ حالی کا شکار ہے اور حکومت سندھ نے خصوصی طور پر نیو کراچی ٹاؤن کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کا بیڑہ اُٹھایا ہے جس کے لئے ورلڈ بینک اور کلک کے تعاون سے بہت جلد ترقیاتی کاموں کا آغاز شروع ہوجائے گا،بلدیاتی اسکولز اور سرکاری عمارتوں کی تعمیر جلد شروع کی جانے کی اُمید ہے۔
میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ نے غیر حاضر افسران پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور غفلت برتنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نیو کراچی خالد شیخ کو معطل کردیاجبکہ دیگر چند افسران کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ فرائض سے غفلت کسی بھی طور پر برداشت نہیں کی جائے گی یہ عوامی خدمت کے کام ہیں جو افسران اس میں غفلت کرے گا اس سے باز پرست کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی پائیداری کے لئے تمام محکموں کو یکجا ہوکر کا م کرنے کی ضرورت ہے، عوام کی خدمت ہماری ذمہ داری ہے،جس کے لئے نیو کراچی ٹاؤن کے منتخب نمائندے اور انتظامیہ اپنی خدمات فراہم کررہی ہیں۔