مجھے نہیں لگتا کہ عورتیں بے دل ہو رہی ہیں۔ مہوش حیات
مہوش حیات کا شمار پاکستان کی مہنگی ترین اداکرہ میں کیا جاتا ہے۔
مجھے نہیں لگتا کہ عورتیں بے دل ہو رہی ہیں۔ مہوش حیات
تفصیلات کے مطابق مہوش حیات پاکستان کی ایک ایسی اداکارہ ہیں، جنہوں نے پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی اداکاری کے بارے میں سب باخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے فلموں کے ساتھ ساتھ ڈراموں میں بھی کام کیا اور کڑی تنقید کے باوجود بھی آج اس مقام کو حاصل کیا ہے۔
وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی نظر آتی ہیں۔ جہاں وہ اپنے چاہنے والوں کے لئے تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مجھے نہیں لگتا کہ خواتین بے دل ہو رہی ہیں، مجھے لگتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ آگاہ ہو رہی ہیں کہ وہ کس چیز کی مستحق ہیں اور ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا جانا چاہتے ہیں! 🤍‘‘۔