ربيع الأول کی آمد، شادمان ٹاون میں صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا۔
چئیرمین فرحان سہیل کی خاص ہدایت پر منیب وسیم نے اپنی نگرانی میں صفائی کا کام کرایا۔
ربيع الأول کی آمد، شادمان ٹاون میں صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا۔
کراچی : ربيع الأول کی آمد، شہر میں ایک جشن کا سما بنا ہوا ہے۔ اس حوالے سے نارتھ ناظم آباد یوسی 2 میں ایک میٹنگ رکھی گئی۔ جس میں کونسلر اور کوآرڈینیٹر نے شرکت کی۔ چئیرمین فرحان سہیل نے ہدایت کی کہ جس جس گلیوں اور شاہراہ سے جشن عید ملاد النی ﷺ کے جلوس گزرتے ہیں ان کی صفائی کو یقینی بنایا جائے اور اگر ان راستوں پر کوئی سیوریج کا مسلہ موجود ہے اس کو بھی ہنگامی بنیاد پر حال کرایا جائے۔
کونسلر منیب وسیم نے اس حوالے سے ٹاون اور سندھ سولڈ ویسٹ منیجنٹ بورڈ کی ٹیم کو اپنے ساتھ رکھا اور یوسی 2 کی ان گلیوں اور مین شاہراہ کی صفائی کرائی جہاں جہاں سے جلوس کو گزرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چئیرمین کے کوآرڈینیٹر مشائق نور خان نے جہاں جہاں سیوریج کا مسلہ موجود تھا اس کام کو اپنی نگرانی میں کرایا۔
علاقہ مکین نے اس اقدام پر کونسلر منیب وسیم اور یوسی کی ٹیم کا شکریہ ادا بھی کیا۔