Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بفرزون محلہ کمیٹی کے وفد نے ٹاؤن چئیرمین عاطف علی خان صاحب سے ملاقات کی

بفرزون محلہ کمیٹی کے وفد میں چئیرمین ادریس ، وائس چئیرمین اکرم ، جنرل سیکریٹری اخلاق عبدالللہ اور ایاز نے شرکت کی ۔

0

بفرزون محلہ کمیٹی کے وفد نے ٹاؤن چئیرمین عاطف علی خان صاحب سے ملاقات کی

کراچی : بفرزون محلہ کمیٹی کے وفد نے ٹاؤن چئیرمین عاطف علی خان صاحب سے ملاقات کی ۔بفرزون محلہ کمیٹی کے وفد میں چئیرمین ادریس ، وائس چئیرمین اکرم ، جنرل سیکریٹری اخلاق عبدالللہ اور ایاز نے شرکت کی ۔

اس ملاقات مین علاقے کے مختلف مسائل پر تبادلا خیال کیا گیا ۔ جس میں سب سے بڑا اور اہم مسلہ پانی کا تھا۔ اس حوالے سے تفصیلی بات بھی ہوئی۔ ایک مین لائین جو چوک ہونے کی وجہ سے اب پانی نہیں فراہم کر پارہی ہے اس پر بھی بات کی گئی کہ اس لائین کو تبدیل کرایا جائے۔ جس پر ٹاؤن چئیرمین کی طرف سے جلد سے جلد مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں آپ کے پانی کے مسلہ کے حوالے سے ادارے میں بات بھی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں یوسی چئیرمین اور یوسی وائس چئیرمین کے ساتھ مل کر آپ کے مسائل کو حل کرانے کی پوری کوشش کروں گا۔ اگلے 2 سے 3 مہینوں میں آپ لوگوں کا بفرزون میں کام ہواتا ہوا نظر بھی آجائے گا۔

محلہ کمیٹی نے جناب عاطف علی خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments
Loading...